سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 100 روپے مہنگا

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت 11 ہزار 100 کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 88 ہزار 962 روپے ہو گئی، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 517 روپے سے بڑھ کر 4 لاکھ 19 ہزار 206 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی تولہ چاندی 223 روپے اضافے کے بعد 8 ہزار 72 روپے ہو گئی ہے۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں 111 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 4 ہزار 666 ڈالر کا ہو گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں