ایرانی صدر کا مہنگائی پر قابو پانے کیلئے سخت اقدامات کا اعلان

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے سخت اقدامات اٹھانے کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوام کو درپیش معاشی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ خام مال کی قیمتوں میں اضافے اور جنگی اثرات کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، تاہم اس صورتحال میں ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

مسعود پزشکیان نے ہدایت کی کہ وزیر انصاف عدلیہ کے ساتھ مل کر قیمتوں میں بے ضابطگیوں اور خلاف ورزیوں کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کریں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاشی ناانصافیاں اور مصنوعی مہنگائی نہ صرف عوامی مشکلات میں اضافہ کرتی ہیں بلکہ معاشرتی امن و استحکام کو بھی متاثر کرتی ہیں، اس لیے حکومت اس حوالے سے سخت اقدامات اٹھانے کے لیے پرعزم ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں