بلوچستان میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کل ہوگا

کوئٹہ: (دنیا نیوز) چیئرمین بلوچستان بورڈ محمد اسحاق نے بتایا کہ میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کل 7 مئی کو جاری کئے جائیں گے۔

محمد اسحاق نے کہا کہ رواں سال نتائج کا اعلان گزشتہ سال کے مقابلے میں 2 ماہ پہلے کیا جا رہا ہے، 2025 میں میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج جولائی میں جاری کئے گئے تھے۔

چیئرمین بلوچستان بورڈ نے کہا کہ بروقت تیاری کا مقصد تعلیمی سیشن میں تاخیر کو کم کرنا ہے، میٹرک نتائج کے فوراً بعد 11 ویں جماعت میں داخلے شروع کئے جائیں۔

محمد اسحاق نے کہا کہ کالجز میں داخلہ عمل 15 دن کے اندر مکمل کیا جائے، داخلہ نظام آن لائن کر دیا گیا ہے تاکہ تعلیمی سیشن بروقت شروع ہو سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں