امریکا ایران ممکنہ معاہدے کی خبر کے بعد عالمی سٹاک مارکیٹ میں بڑی تیزی
لندن: (دنیا نیوز) امریکا ایران ممکنہ معاہدے کی خبر کے بعد عالمی سٹاک مارکیٹ میں بڑی تیزی دیکھنے میں آئی۔
لندن سٹاک ایکسچینج کا ایف ٹی ایس ای 250انڈیکس 2.15 فیصد تک بڑھ گیا، امریکی سٹاک مارکیٹ میں بھی تاریخی تیزی دیکھنے میں آئی، ایس اینڈ پی 500 انڈیکس پہلی بار 7300 کی حد عبور کر گیا۔
نیسڈیک انڈیکس بھی ریکارڈ 25ہزار705پر پہنچ گیا، ڈاؤ جونز انڈیکس میں بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا، 49 ہزار652 کی سطح پر ٹریڈ ہونے لگا۔