سعودی عرب کا آبنائے ہرمز میں عالمی بحری آمدورفت کی مکمل بحالی کا مطالبہ

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب نے آبنائے ہرمز میں عالمی بحری آمدورفت کی مکمل بحالی کا مطالبہ کر دیا۔

ولی عہد محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، خطے کی موجودہ صورتحال اور عالمی امور پر غور کیا گیا، پاکستان کی سفارتی کوششوں اور ثالثی کی مکمل حمایت کی گئی۔

کابینہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا، اجلاس میں علاقائی و عالمی سطح پر تعاون بڑھانے اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں