نوشہرہ ورکاں ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کی سیٹ خالی، ملازمین تنخواہ سے محروم
نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر) چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کی سیٹ خالی، ملازمین تنخواہوں سے محروم ہوگئے۔
بتایاگیاہے کہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی نوشہرہ ورکاں خالد رشید فریضہ حج کی ادائیگی کے سلسلہ میں حجاز مقدس میں ہیں اور انہوں نے حکومت پنجاب کے قواعد و ضوابط کے تحت باقاعدہ چھٹی حاصل کر رکھی ہے تاہم ان کی عدم موجودگی میں تاحال کسی متبادل افسر کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث میونسپل کمیٹی کے ملازمین کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہو سکی۔ ذرائع کے مطابق تنخواہوں میں تاخیر کے باعث ملازمین شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں ۔ متاثرین نے اسسٹنٹ کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔