پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس میں لا کے سینئر طلبہ کے اعزاز میں عشائیہ
راہوالی (نمائندہ دنیا )پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس میں لا کے سینئر سٹوڈنٹس کے اعزاز میں عقیل نفیس مہر ، نعمان ارشد کلیر،محمد ولید ،میاں ابوبکر ،زنیر طارق ،شمیر ہدایت نے منڈیالہ وڑائچ میں فیئر ویل عشائیہ کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر سینئر ایڈووکیٹ ملک نثار احمد،چودھری لقمان سلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محنت کے بغیر کوئی لا کا سٹوڈنٹ ڈگری حاصل نہیں سکتا جبکہ محنت کے بغیر کوئی اچھا وکیل نہیں بن سکتا،ہمیشہ اپنے سینئرز اور جونیئرز کی قدر کریں کامیابی آپکے قدم چومے گی۔