گیپکو اہلکاروں نے بل گھر پہنچانے کے بجائے کچرے میں پھینک دئیے
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا)گیپکو کا غیر ذمہ دار عملہ شہریوں کیلئے عذاب بن گیا، سب ڈویژن سول لائن کے علاقہ پورن نگر میں بجلی کے بل گھروں تک پہنچانے کے بجائے درجنوں بل کچرے میں پھینک د ئیے گئے۔۔۔
جس نے ادارے کی کارکردگی پر سنگین سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ۔ذرائع کے مطابق بلوں کی عدم ترسیل کے باعث شہری مقررہ تاریخ تک ادائیگی نہ کر سکے اور اب وہ جرمانوں اور اضافی چارجز کے خوف میں مبتلا ہیں۔ متاثرین نے اعلیٰ حکام سے نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔