مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام سیالکوٹ میں آل پارٹیز کانفرنس
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام سیالکوٹ میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
شرکا نے مشترکہ طور پر پاک افواج کی بے مثال قربانیوں، پیشہ ورانہ مہارت اور ملک کے دفاع میں کلیدی کردار کو سراہا ۔ مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے دشمن عناصر کے خلاف تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں متحد ہیں۔