ماڈل چلڈرن ہوم میں معذور افراد میں معاون آلات اور وہیل چیئر ز تقسیم
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کے زیر اہتمام ماڈل چلڈرن ہوم میں معذور افراد میں معاون آلات اور وہیل چیئر ز تقسیم کی گئیں۔
ڈویژنل ڈائریکٹر ارشاد وحید ،ڈپٹی ڈائریکٹر سمیرا اقبال بھی موقع پر موجود تھے ۔ آلات میں 5 ٹرائی موٹر سائیکلز، 4 الیکٹرک وہیل چیئرز، 3 واکنگ سٹکس، 4 بریل آلات، ایک موبائل ٹوائلٹ اور ایک ہیئرنگ ایڈ شامل تھے ۔