گوجرہ: 5ہزار کی شرط ،بر ہنہ ہوکر مصروف شاہراہ پر دوڑ
ثمرحیات نے 100میٹر دوڑ کر شرط جیت لی ،ویڈیو بھی بنالی ،گرفتاری کیلئے چھاپے
گوجرہ (نامہ نگار )گوجرہ میں5ہزار روپے کی شرط لگا کر برہنہ ہو کر مصروف شاہراہ سرگودھا روڈ پر دوڑ لگانے پر 3افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملکوال کے علاقہ گوجرہ میں ایک نوجوان ثمر حیات آرائیں کیساتھ اس کے دو دوستوں نے شرط لگائی کہ اگر وہ قینچی موڑ گوجرہ کے قریب سرگودھا روڈ پر برہنہ ہو کر 100 قدم دوڑے گا تو اسے 5ہزار روپے د ئیے جائیں گے جس پر ثمر حیات نے برہنہ ہو کر دوڑ لگا کر شرط جیت لی، ملزموں نے برہنہ دوڑ کی ویڈیو بھی بنائی۔ اطلاع ملنے پر گوجرہ پولیس نے ثمر حیات اور 2نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ ملزم واقعہ کے بعد روپوش ہو گئے جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔