کمزور بکرے صحت مند ظاہر کر کے بیچنے والا گروہ پکڑا گیا

کمزور بکرے صحت مند ظاہر کر کے بیچنے والا گروہ پکڑا گیا

کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ نے بکر ے واپس کرکے شہری کو رقم دلادی

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)کمزور بکرے صحت مند ظاہر کر کے مہنگے فروخت کرنیوالے فراڈ ئیے کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ گوجرانوالہ کے رڈار پر آ گئے ، چھوٹے بکروں کو ذوم کر کے تصاویر میں بڑا دکھا کر عوام کو لوٹنے والا گروہ پکڑا گیا ،دو دنوں کے اندر ملزم سفیان کو ٹریس کر کے کمزور اور لاغر بکرے صارف سے لیکر فراڈ ئیے کو واپس اور ایک لاکھ 70 ہزار روپے صارف امیر حمزہ کو واپس دلوا دئیے گئے ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ گوجرانوالہ چودھری فاروق نے بتایا کہ عیدالاضحیٰ پر صارفین کو چوکنا رہنا پڑیگا،ضلعی رجسٹرڈ منڈیوں سے جانور خریدیں ،رسید لازمی حاصل کریں ،اگر چرواہے سے جانور خریدیں تو موبائل کے ذریعے فروخت کرنیوالے شخص کی جانور سمیت تصویر لے لیں ۔ اسی طرح شناختی کارڈ کی دونوں سائیڈ کی تصویر لے لیں اور ساتھ موبائل نمبر بھی لیں تاکہ فراڈ کی صورت میں کارروائی کی جا سکے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں