4غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کیخلاف کا رروا ئی ،تعمیرات مسمار

4غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کیخلاف کا رروا ئی ،تعمیرات مسمار

جی ڈی اے کا گوندلانوالہ اور نوشہرہ سانسی میں آ پریشن ، دفاتر کو بھی سیل کر دیا

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )جی ڈی اے نے گوندلانوالہ اور نوشہرہ سانسی میں 4غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کے قیام کی کوشش کو ناکام بنا دیا اور بھاری مشینری کے ذریعے آپریشن کر کے تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار اور دفاتر کو سیل کر دیا ، کارروائی ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے و ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی ہدایت اور ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ رضوان محمود کی زیرنگرانی کی گئی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ رانا ضیا اللہ خان، اسٹیٹ آفیسر مرزا بابر کی سربراہی میں انفورسمنٹ ٹیم نے مختلف علاقوں میں قائم ہاؤسنگ سکیموں کی قانونی حیثیت کو چیک کیا تو گوندلانوالہ، اعوان چوک کے علاقہ میں رضوان گارڈن، محمد بخش پارک، ملحقہ ایجنسی اعوان لینڈ سب ڈویژنز کے ناموں سے غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کے قیام کی کوشش کی جا رہی تھی جن کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے وہاں عارضی سڑکوں اور چاردیواریوں سمیت دیگر تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار کر دیا گیا اور موقع پر موجود دفاتر کو بھی سیل کر دیا گیا۔ ڈویلپرز سے کہا گیا کہ وہ تمام تر قانونی اور محکمانہ تقاضے پورے کر کے ہاؤسنگ سکیموں کے قیام کیلئے باقاعدہ منظور ی حاصل کریں بصورت دیگر فوجداری مقدمات کا اندراج بھی کر ایا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں