جامعہ گجرات میں انسداد منشیات کے حوالے سے سیمینار

جامعہ گجرات میں انسداد منشیات  کے حوالے سے سیمینار

گجرات(سٹی رپورٹر )جامعہ گجرات کے شعبہ امور طلبہ کے زیر اہتمام تدارک و انسدادِ منشیات کے تناظر میں آگاہی سیمینار کا انعقاد حافظ حیات کیمپس میں ہوا۔

سیمینار کا انعقاد ڈائریکٹوریٹ برائے سٹوڈنٹ افیئرز نے ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کے تعاون و اشتراک سے کیا تھا۔ مہمان خصوصی اسسٹنٹ ڈائریکٹراینٹی نارکوٹکس فورس محمد فاروق چودھری نے کہا کہ منشیات معاشرہ کی بنیادوں کو کھوکھلا کرتے ہوئے ناقابل تلافی نقصان کا باعث بنتا ہے ، اینٹی نار کو ٹکس فورس منشیات کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے کمربستہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں