جانوروں کی آ مد ،گاڑیوں میں اوور لوڈنگ ،سڑکیں برباد

جانوروں کی آ مد ،گاڑیوں میں اوور لوڈنگ ،سڑکیں برباد

منڈیوں کو جانیوالے راستے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،آج سے کا رروائی کا فیصلہ

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)پنجاب کے مختلف علاقوں سے ٹرکوں ،لوڈر گاڑیوں اور بسوں میں لائے جانے والے قربانی کے جانوروں کی وجہ سے سڑکیں خراب ہونے لگیں، اوور لوڈنگ کی وجہ سے کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار سڑکیں تباہ ہو نے لگیں۔ گوجرانوالہ اور گردونواح کے علاقوں میں قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ،جانور بڑی بڑی لوڈر گاڑیوں ،ٹرک اور مزدا میں لائے جاتے ہیں ،دوردراز کے علاقوں سے آنے والے بیوپاری رات کے اوقات میں جانوروں کو منڈی میں لاتے ہیں تاکہ کوئی ان کو چیک نہ کر سکے ،گاڑیوں کے اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہیں۔گوجرانوالہ میں قربانی کے جانوروں کی فروخت کیلئے عارضی سیل پوائنٹ قائم کئے گئے ہیں ،ان سیل پوائنٹ کی طرف آنے والی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہیں جبکہ ڈرائیور کنڈے سے وزن بھی نہیں کر اتے ۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے آج سے تمام لوڈرز گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو مطلوبہ وزن سے زیادہ ہیں، شہر کے داخلی راستوں پر ٹیمیں موجود ہو نگی جو گاڑیوں کو چیکنگ کریں گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں