سیوریج لائنوں کیلئے ناقص منصوبہ بندی ، شاہراہیں کھنڈر

سیوریج لائنوں کیلئے ناقص منصوبہ بندی ، شاہراہیں کھنڈر

شاہراہیں ایک سال قبل بنا ئی گئیں تھیں ،گڑھوں کے با عث حادثات رونما ہو نے لگے

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )شہر بھر میں سیوریج لائن بچھانے کے پراجیکٹ کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے مین شاہراہیں کھنڈرات کے مناظر پیش کرنے لگیں ،جگہ جگہ گہرے گڑھوں سے ناخوشگوار واقعات اور حادثات رونما ہونے لگے ۔ کروڑوں روپے کے فنڈز سے ایک سال قبل بنائی گئی تمام خوبصورت شاہراہیں آثارقدیمہ کے مناظر پیش کرتے ہوئے ممبران اسمبلی اور ضلعی انتظامیہ کے افسر وں کی بے بسی اور خاموشی پر گریہ زاری کرنے لگیں۔تفصیلات کے مطابق حافظ آباد شہر میں تین ماہ قبل سیوریج پائپس ڈالنے کا کام شروع کیا گیا ،ٹھیکیدار نے ناقص منصوبہ بندی کے تحت پورے شہر کی خوبصورت سڑکوں کی اکھاڑ بچھاڑ کرکے کھنڈرات میں تبدیل کردیا ، اب جہاں پائپس بھی ڈالے جاچکے ہیں وہاں بھی گہرے گڑھے نظر آرہے ہیں جو معمولی بارش کے بعد موت کے کنوئوں میں تبدیل ہوجاتے ہیں جبکہ پائپس لائنیں بچھانے کے پراجیکٹ میں ناقص میٹریل اور پائپس کے استعمال نے پراجیکٹ کی افادیت کو گرہن لگاکر رکھ دیا ہے جسے شہری حکومتی خزانے کابے دردی سے ضیائع سمجھنے لگے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں