نظامِ اسلام ہی پاکستان کے مسائل کا واحد حل:ارسلان کیانی
غلبہ اسلام کی جدوجہد جاری رہے گی: شرجیل احسن ، رانا ذیشان ،رانا محسن
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ناظمِ اعلیٰ ایم ایس او ارسلان کیانی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی درست فکری اور اصلاحی تربیت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ نظامِ اسلام ہی پاکستان کے تمام مسائل کا واحد اور پائیدار حل ہے ۔ا ن خیالات کااظہار انہوں نے ایم ایس او ایم ایس او شمالی پنجاب کے زیرِ اہتمام ذمہ داران کیلئے منعقدہ اصلاحی و تربیتی کنونشن میں کیا،ناظم ایم ایس او پنجاب شرجیل احسن نے کہا کہ غلبہ اسلام کی جدوجہد آخری سانس تک جاری رہے گی، پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کا دفاع اپنے خون کے آخری قطرے تک کر ینگے ۔ سابق ناظمِ اعلیٰ رانا ذیشان اور ایم ایس او ناروال کے ناظم اطلاعات رانا محسن نے بھی کنونشن سے خطاب کیا۔