پنجاب کالج یونیورسٹی ، لٹریری فیسٹیول ردھم آف دی ایجزمنعقد

پنجاب کالج یونیورسٹی ، لٹریری فیسٹیول ردھم آف دی ایجزمنعقد

ملکی بہتری کیلئے حکمرانوں کودیکھنے کے بجائے انفرادی جدوجہد کرنی چاہیے :ڈپٹی کمشنر

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس کے زیر اہتمام انگلش لٹریری فیسٹیول ردھم آف دی ایجز کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر نوید احمد تھے ، اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز شہزاد رفیق ، پرنسپل محمد سلمان،ڈین یونیورسٹی کیمپس شاہد سلیم خواجہ، ہیڈ بی ایس پروگرامز شمیم اختر اساتذہ اور طلبہ کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ طلبہ نے سٹالز بھی سجا رکھے تھے جس میں ماضی کے ادوار کو بڑی خوبصورتی اور اس زمانے کی ضرورتوں کے حوالے سے مختلف ماڈلز رکھے گئے تھے، مہمان خصوصی نے سٹالز کا افتتاح کیا اورطلبا کی بریفنگ اور صلاحیتوں کو سراہا۔

ڈپٹی کمشنر نے خطاب میں کہا کہ نوجوان اپنی زندگی کا ایک اعلیٰ مقصد بنا کر پھر اس پر جدوجہد کریں کیونکہ کسی نصب العین کے بغیر زندگی گزارنا بیکار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بہتری کیلئے حکمرانوں کی طرف دیکھنے کے بجائے انفرادی جدوجہد کرنی چاہیے پھر ہی معاشرہ آگے بڑھ سکتا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ نوجوانوں کو یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ ا ن کا خاندان بڑا ہے یا چھوٹا ،والدین کم آمدن والے ہیں یا زیادہ والے ،والدین کم تعلیم یافتہ ہیں یا زیادہ ، ان تمام چیزوں کو با لائے طاق رکھتے ہوئے سخت محنت کریں ایک نصب العین بنائیں تو کوئی طاقت آپ کو کامیاب ترین انسان بننے سے روک نہیں سکتی۔ طلبہ نے پرانی تہذیبوں کے مطابق کاسٹیوم پہن کر پرفارمنس پیش کی جسے حاضرین نے بھی سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں