ڈسکہ :سڑک پر کھڑے خراب ٹرالے سے ٹکرانے پر ٹرک ڈرائیور زخمی

ڈسکہ :سڑک پر کھڑے خراب ٹرالے  سے ٹکرانے پر ٹرک ڈرائیور زخمی

ہیڈبمبانوالہ (نامہ نگار) سڑک پر کھڑے خراب ٹرالے سے ٹکرانے پر ٹرک ڈرائیور زخمی ہو گیا ۔

گلوٹیاں موڑپر سڑک کے درمیان خراب کھڑے سریا سے لوڈ ٹرالے سے پیچھے سے آنیوالا ٹرک ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 40سالہ نوید ساکن شیخوپورہ ٹرک کے اندر پھنس گیا اور شدید زخمی ہو گیا،ریسکیو 1122 ٹیم نے موقع پر پہنچ کر اس کو باحفاظت ٹرک سے نکال لیا کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج کیلئے سول ہسپتال ڈسکہ منتقل کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں