راہوالی:دکاندار کی بچی سے نا زیبا حرکات ،شور پر ملز م فرار

راہوالی:دکاندار کی بچی سے  نا زیبا حرکات ،شور پر ملز م فرار

راہوالی (نامہ نگار، نمائندہ دنیا )د کان پر چوزے لینے آئی 7سالہ بچی سے اوباش د کاندار کی نازیبا حرکات ، بچی کے رونے پر ملزم بھاگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق مین بازار راہوالی کے رہائشی صدام خالد کی بیٹی (ب)اپنے 5سالہ بھائی قاسم کے ساتھ محلہ جٹاں گلی قصائیاں والی میں تبسم عرف تبسو قصائی کی د کان سے مرغی کے چوزے لینے گئے تو د کاندار نے دونوں بہن بھائیوں سے کہا کہ یہ لکڑی کے خالی کریٹ چھت پر رکھ کر آؤ تو میں آپ کو چوزے دونگا بچی اپنے 5سالہ بھائی قاسم کیساتھ کر چھت پر رکھنے چلی گئی تو ملزم نے سیڑھیوں پر بچی کوپکڑ کر نازیبا حرکات کرنا شروع کردیں جس سے بچی رونے لگی تو ملزم فرار ہوگیا۔ والد کی در خواست پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں