واہنڈو سے 3منشیات فروش گرفتار ‘ 14کلو سے زائد چرس برآمد
گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)تھانہ وا ہنڈو پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث 3ملزموں کو گرفتار کر کے 14کلو100گرام چرس جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے 3افراد کو بھی دھر لیا۔
ایس ایچ او عثما ن ذو النو رین اور پولیس ٹیم نے گشت، ناکہ بندی اور مشکوک افراد کی تلاشی کے دوران کارروائی کرتے ہوئے ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔گرفتار ملزموں میں سر فراز، اصغر ،نعیم اورولید و غیر ہ شا مل ہیں۔