کامونکے میں واٹر پلانٹ بند،پیکنگ میٹریل ضبط
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)ڈی جی فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کے حکم پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نے کامونکے میں آپریشن کرتے ہوئے واٹر پلانٹ بندکردیا اور جعلسازی پر مقدمہ بھی درج کر ا دیا گیا۔۔۔
جبکہ1ہزار 18لٹر ناقص پانی تلف، بھاری مقدار میں لیبل، پیکنگ میٹیریل اور ڈھکن ضبط کر لئے ۔ تفصیلات میں بتایا گیا کہ ویجیلنس ٹیم کی خفیہ اطلاع پر کارروائی عمل میں لائی گئی، تیار ہونیوالی پراڈکٹ اور لیبل کی رجسٹریشن نہیں کر ائی گئی تھی،فلٹر تبدیلی ریکارڈ عدم موجود، غیر منظور شدہ لیبل استعمال کیے جارہے تھے، بوتلوں پر استعمال ہونیوالے ڈھکنوں پر تاریخ تنسیخ پہلے سے درج پائی گئی، ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے۔