کارسواروں کی دن دہاڑے لڑکی کے اغوا کی کوشش

کارسواروں کی دن دہاڑے لڑکی کے اغوا کی کوشش

پونڈانوالہ چوک کے قریب لڑکی اپنی کزنوں کیساتھ مدرسے جا رہی تھی شور پر ملزم فرار ، ایک سوار نہ ہوسکا ،بلال کے نام سے شناخت ،مقدمہ درج

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ سیٹلائٹ ٹائون کے علاقہ میں دن دہاڑے لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش ،کزنوں کے شور مچانے پر کار سوار ملزم فرار ہو گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ لڑکی کے اغوا کا واقعہ پونڈانوالہ چوک کے قریب پیش آیا جہاں کار سوار ملزموں نے مدرسے جاتی لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش کی جبکہ سی سی ٹی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی جس میں دیکھا گیا ہے کہ سفید رنگ کی آلٹو کار میں 3ملزم سوار ہیں اور گلی میں جاتی لڑکی کو زبردستی کار میں اغوا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ اس دوران لڑکی خود کو اغوا کاروں سے چھڑ انے کی مسلسل کوشش کر رہی ہے ، اس دوران لڑکی کی کزنوں نے شور مچانا شروع کر دیا جس پر ملزموں نے گاڑی بھگا دی جبکہ ایک اغوا کار گاڑی سے باہر رہ گیا تھا۔ دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 3 کزنیں مدرسے جا رہی تھیں کہ نامعلوم ملزموں نے ایک لڑکی کو زبردستی گاڑی میں اغوا کرنے کی کوشش کی ، لڑکی کے تایا شفیق کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ابتدائی تخقیقات کے مطابق واقعہ میں ملوث ملزم وہاڑی کے رہائشی ہیں اور ایک کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں