وزیرآباد:جلسوں کے روٹس پر سیوریج اور نالوں کی صفائی

وزیرآباد:جلسوں کے روٹس  پر سیوریج اور نالوں کی صفائی

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی ایم ڈی واسا کا شہر کے مختلف علاقوں میں محرم کے سلسلہ میں جلوسوں کے راستوں پر سیوریج اور نالوں کی صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور واسا ورکرز کو ہنگامی بنیادوں ہر کام کرنے کی ہدایت کی گئی۔

واسا وزیر آباد کی جانب سے محرم جلوسوں کے روٹس پر نالوں اور سیوریج کی صفائی کا سلسلہ جاری ہے ڈپٹی ایم ڈی واسا امام بارگاہ اور جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا اور وہاں پر جاری کاموں کو تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ یوم عاشور سے قبل جلوسوں کے تمام روٹس مکمل کلیئر ہو جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں