سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ کا دورہ ویمن یونیو رسٹی سیالکوٹ ، نمائش دیکھی
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا)سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ ثمن رائے نے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈیپارٹمنٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن میں فائنل ایئر طالبات کی تھیسز نمائش دیکھی۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر بھی موجود تھیں۔ نمائش میں 18 طالبات کے 200 سے زائد تخلیقی فن پارے، جدید ڈیزائنز اور آرٹ کے منفرد نمونے پیش کئے گئے ۔ ٹیکسٹائل ڈیزائن کی طالبات کی جانب سے ہوم ڈیزائننگ کے جدید اور منفرد آئیڈیاز نمائش میں خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہے۔