ڈپٹی کمشنر کا مریم نواز ہیلتھ کلینک ایمن آباد کا دورہ

ڈپٹی کمشنر کا مریم نواز ہیلتھ  کلینک ایمن آباد کا دورہ

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے مریم نواز ہیلتھ کلینک ایمن آباد کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، طبی سہولیات کا جائزہ لیا، زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر طبی عملے کی حاضری بھی چیک کی۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، وارڈز کے انتظامات اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں