گجرات:جائیداد کی خرید و فروخت کیلئے روایتی فرد کا اجرا بند

گجرات:جائیداد کی خرید و  فروخت کیلئے روایتی فرد کا اجرا بند

گجرات (نامہ نگار )حکومت پنجاب بورڈ آف ریونیو اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی ہدایات کے مطابق ضلع گجرات میں یکم جولائی سے جائیداد کی خرید و فروخت کیلئے روایتی فرد برائے بیع کا اجرا بند کر دیا گیا ۔

 اب اراضی کی رجسٹری، انتقال اور خرید و فروخت کے لیے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ (Green Property Certificate) کا حصول لازمی ہوگا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) گجرات وقاص صفدر سکندری نے بتایا کہ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کیلئے شہری متعلقہ لینڈ ریکارڈ سروس سنٹر میں درخواست جمع کرائیں۔ درخواست گزار کو اصل شناختی کارڈ، موبائل نمبر اور بائیومیٹرک تصدیق کیلئے خود حاضر ہونا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں