مہنگائی ،بیروزگاری اور بڑھتے یو ٹیلیٹی بلوں کیخلاف احتجاج
موترہ(نامہ نگار)ڈسکہ شہر میں بڑھتی مہنگائی بیروزگاری‘سوئی گیس اور بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ ’ناقابل برداشت بھاری بلز آنے پر سیاسی سماجی تنظیموں کے علاوہ حکومتی اتحاد ی جماعتوں کے کارکن بھی چیخیں مارنے لگے ،
عوام کو فاقوں اور پریشانیوں سے نجات دلانے کیلئے حکومت کی طرف سے ریلیف نہ دیاگیا تو مجبور عوام کا جم غفیر احتجاج کرنے پرمجبور ہوجائیگا ۔ شہریوں کاکہنا ہے کہ حکمران محنت کش عوام پر رحم کرتے ہوئے حالیہ عوام دشمن بجٹ پر نظر ثانی کرتے ہوئے فوراً بجلی گیس پیٹرولیم ودیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کرتے ہوئے ریلیف دیں ۔