کامونکے :بارجرے کی فصل اجاڑ دی ، 2افراد کی کسان کو دھمکیاں
کامونکے (نامہ نگار )دو افراد نے باجرے کی فصل اجاڑ دی اور کسان کو قتل کی دھمکیاں دیتے فرار ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق دھرنگ کے رہائشی ابرار نے الزام عائد کیا ہے کہ سعید اور قاسم نے اس کی فصل تباہ کرکے زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔