وزیرآباد:منشیات فروش گرفتار ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد

وزیرآباد:منشیات فروش گرفتار   ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پولیس تھانہ سٹی کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر لی ۔

ایس ایچ او ثقلین کمبوہ نے سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایت اور اے ایس پی وزیرآباد فراست اللہ خان کی زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے ملزم صفدر حسین عرف کاکا پنچائتی کو گرفتار کر کے ایک کلو 120 گرام ہیروئن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں