وزیرآباد:بارش سے جل تھل ایک ، نشیبی علاقے ڈوب گئے
چھٹی کے با وجود واسا کی ٹیمیں متحرک ، ایم ڈی علی حسنین نکاسی آب کا جائزہ لیتے رہے
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیرآباد اور گردونواح میں صبح سویرے ہونے والی تیز بارش سے جل تھل ایک ہو گیا چھٹی کے باوجود واسا وزیرآباد کی ٹیمیں متحرک ایم ڈی واسا خود فیلڈ میں پانی کی فوری نکاسی کے عمل کا جائزہ لیتے رہے ۔ صبح 5 بجے سے لے کر 7 بجے تک تیز بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا تو چھٹی کے باوجود ایم ڈی واسا وزیرآباد اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں سے پانی نکلواتے رہے اور 2 گھنٹے کی امدادی سرگرمیوں سے اللہ والا چوک ڈارسن فیکٹری میڈیکل سٹور والا گلہ نظام آباد سیالکوٹ روڈ سمیت مختلف علاقوں سے پانی کو نکال دیا گیا ۔ایم ڈی واسا علی حسنین مغل نے بتایا کہ بارش کی وجہ سے بجلی بند ہو گئی تاہم واسا کے ڈسپوزل سٹیشن کو جنریٹر پر فنکشنل رکھا گیا تا کہ جلد از جلدی نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جاسکے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شاپر اور کوڑا کرکٹ کھلے عام نہ پھینکیں اس سے نالیاں اور سیوریج سسٹم بند ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے نکاسی آب کے سنگین مسائل پیدا ہوتے ہیں۔شہریوں نے وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر واسا وزیرآباد کی جانب سے مختلف جگہوں پر مون سون ہیلپ ڈیسک کے قیام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ واسا اپنی ذمہ داریاں بہتر طریقے سے ادا کرتا رہے گا ۔