پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں:عمر ڈار

پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں:عمر ڈار

چوری شدہ انتخابی مینڈیٹ کو اپس لیکر وفاق اور پنجاب میں حکومت بنائیں گے

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر فاروق ڈار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں موجودہ جعلی حکمران پی ٹی آئی کے مینڈیٹ پر شب خون مارکر مسلط ہیں جنہیں عوام کی پذیرائی و حمایت حاصل نہیں اس حکومت کا زیادہ دیر چلنا ممکن نہیں ،جعلی کرپٹ ،نااہل اور مفاد پرست برسر اقتدار قیادت عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی ان سے جلد چھٹکارا نہ پایا گیا تو عوام کی زندگیاں مزید اجیرن ہو جائیں گی ،عوام دشمن فیصلوں کا خمیازہ پوری قوم کو آئندہ مزید تین سال تک بھگتنا پڑے گا جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور اپنے چوری شدہ انتخابی مینڈیٹ کو اپس لیکر وفاق اور پنجاب میں حکومت بنائیں گے جس کے بعد عوام کو ریلیف کی فراہمی کا حقیقی دور شرو ع ہوگا۔

ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی پسرور کے ورکرز غلام عبا س باجوہ، ملک سرفراز ،عبدالعلی، ملک عون ،ملک عمران ،علی شیر ودیگر سے ڈار ہاؤس میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عمرڈار نے کہا کہ ملک کی معاشی کمر ٹوٹ چکی مگر نااہل حکمران ابھی تک عوام کو سہانے خواب دکھا رہے ہیں قوم جس کرب سے گزر رہی ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں یہ وقت عوام کو ریلیف کی فراہمی کا ہے مگر عوامی فلاح وبہبود حکمرانوں کی ترجیحات میں شامل نہیں ان کی ساری توجہ پی ٹی آئی کو دبانے اور پارٹی لیڈ رکیخلاف مقدمات کے فیصلوں پر مرکوز ہے ہم قوم کا مزید وقت ضائع نہیں ہونے دیں گے اور اپنی جاری تحریک کے تحت موجودہ جعلی حکومت کا خاتمہ کرکے ملک وقوم کو کرپٹ نااہل ٹولے سے چھٹکارا دلائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں