چاول ،مونجی کی قیمت میں تبدیلی کا امکان نہیں :رائس کلب
امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی سے عالمی سطح پر رائس انڈسٹری کو دھچکا لگا
گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر )گجرات رائس کلب کا ما ہا نہ اجلاس صدر حاجی عبدالحمید کی زیر صدارت مقا می ر یسٹو ر نٹ میں منعقد ہوا ،اجلا س میں سیکر ٹر ی ثو با ن نو ا ز بٹ نے کلب کی ما ہا نہ ر پو ٹ ، چا ول و مونجی کے ریٹس کے حوالے سے بر یف کیا ، اجلاس میں چاول اور مونجی کی خرید و فروخت، مارکیٹ کے موجودہ ریٹس اور عالمی سیاسی صورتحال کے مقامی صنعت پر اثرات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر حاجی عبدالحمید نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کی وجہ سے عالمی سطح پر رائس انڈسٹری کو شدید دھچکا لگا ہے ، انہوں نے واضح کیا کہ ان حالات کے باوجود چاول مارکیٹ میں کوئی غیر معمولی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی،چاول اور مونجی کی خرید و فروخت معمول کے مطابق جاری ہے اور ریٹس بھی مستحکم ہیں،انہو ں نے کہا کہ چاول کا نیا سیزن قریب آ رہا ہے لیکن مارکیٹ کے موجودہ رجحانات کو دیکھتے ہوئے یہ توقع کی جا رہی ہے کہ اگلے 5 سے 6 ماہ تک چاول اور مونجی کے نرخوں میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئے گی،
سا بق صدور محمد نو ا ز بٹ ، امجد مجید بٹ کا کہنا تھا انہوں نے کسانوں اور تاجروں کو مشورہ دیا کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور محتاط انداز میں خرید و فروخت کریں، چاول کا نیا سیزن قریب آ رہا ہے لیکن ما ر کیٹ میں کو ئی نما یا ں تبد یلی نہیں آ ئی ، چو دھری قیصر محمو د ، سا جد محمو د ، شا ہد حسن کا کہنا تھا پٹرل مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہو گیا ،اس کا براہ راست اثر چاول کی مجموعی لاگت پر پڑ رہا ہے کیونکہ چاول کو کھیت سے منڈی، منڈی سے مل اور مل سے بندرگاہ تک پہنچانے میں ٹرانسپورٹ کا بڑا کردار ہے حکو مت اس حوالے سے کو ئی ر یلیف دے ۔