علی پورچٹھہ ریلوے پھاٹک تالاب کا منظر پیش کرنے لگا

علی پورچٹھہ ریلوے پھاٹک تالاب کا منظر پیش کرنے لگا

گڑھوں میں بارش کاپانی جمع ، موٹر سائیکلیں اور رکشے گرنے سے متعددشہری زخمی

علی پورچٹھہ (تحصیل رپورٹر )علی پورچٹھہ ریلوے پھاٹک بارش کے بعد تالاب کا منظر پیش کرنے لگا،گڑھوں اور سیوریج کے پانی نے شہریوں کو مشکلات دوچار کر دیا، حالیہ بارش کے بعد ریلوے پھاٹک کے اطراف گڑھوں میں بارش اور سیوریج کا پانی جمع ہونے سے مین گوجرانوالہ روڈ تالاب کا منظر پیش کرنے لگا۔ محلہ اسلام اور ملحقہ آبادیوں کو جانے والا مرکزی راستہ دلدل، کیچڑ اور گندے پانی سے بھر گیا جس کے باعث شہریوں، طلبہ، مریضوں اور موٹر سائیکل سواروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ گہرے گڑھوں میں پانی جمع ہونے کے باعث ان کی گہرائی کا اندازہ نہیں ہو پاتا جس کی وجہ سے موٹرسائیکلیں، رکشے اور گاڑیاں گر کر نقصان کا شکار ہو رہی ہیں ، متعدد شہری گر کر زخمی بھی ہو چکے ہیں ۔ شہریوں نے الزام عائد کیا کہ نکاسی آب، نالوں کی صفائی اور سڑکوں کی مرمت پر مؤثر توجہ نہیں دی جا رہی ، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ، اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد نو ٹس لیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں