ٹراما سنٹر ڈسکہ کی تعمیر جلداز جلد یقینی بنانے کی ہدایت

ٹراما سنٹر ڈسکہ کی تعمیر جلداز جلد یقینی بنانے کی ہدایت

شہریوں کو ہنگامی طبی سہولیات کی بہتر اور بروقت فراہمی ممکن ہوگی:وزیر بلدیات

ڈسکہ (نمائندہ دنیا )وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق کا سول ہسپتال ڈسکہ کا دورہ، زیرِ تعمیر ٹراما سنٹر کے کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر حنان اکرم چیمہ نے ٹراما سنٹر پر جاری کاموں اور منصوبے کی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے متعلقہ حکام کو ٹراما سنٹر کی جلد از جلد تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم منصوبے کی تکمیل سے ڈسکہ اور ملحقہ علاقوں کے عوام کو علاج معالجے اور ہنگامی طبی سہولیات کی بہتر اور بروقت فراہمی ممکن ہوگی۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے ایم ایس آفس میں ڈاکٹر حنان چیمہ سے ملاقات کی اور انہیں سول ہسپتال ڈسکہ کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیات نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن اور میرٹ پالیسی کیمطابق عوام کو صحت کی بہترین اور معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، مریضوں کیساتھ مسلسل رابطہ رکھا جائے ، ان سے سہولیات کے حوالے سے فیڈبیک لیا جائے اور ہسپتال آنے والے ہر مریض کو بلاامتیاز یکساں توجہ اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔دورے کے موقع پرسٹی صدر مسلم لیگ ن محمدافضل منشا ، پولیٹیکل سیکرٹری سید داؤد بخاری بھی موجود تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں