صدر گجرات چیمبر کا صنعتوں کیلئے قرض آسان بنانے کا مطالبہ

صدر گجرات چیمبر کا صنعتوں کیلئے قرض آسان بنانے کا مطالبہ

اقدام سے برآمدات میں اضافہ ،روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے :احمد حسن

گجرات(سٹی رپورٹر، نامہ نگار )صدر گجرات چیمبر احمد حسن نے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی زیر صدارت ایس ایم ای ایکسیس ٹو فنانس کے موضوع پر چیمبرز آف کامرس اور ٹریڈ ایسوسی ایشنز کے نمائندگان کے زوم اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر صدر گجرات چیمبر نے کہا کہ پاکستان میں خصوصاً گجرات میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے صنعتکاروں کو بینک فنانسنگ کے حصول میں پیچیدہ شرائط، بھاری ضمانتوں، بلند شرحِ سود اور طویل پراسیسنگ کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کے حصول کا طریقہ کار آسان بنایا جائے ، ضمانتوں کی شرائط میں نرمی کی جائے ، پراسیسنگ کا وقت کم کیا جائے اور کاروباری ضروریات کے مطابق خصوصی فنانسنگ سکیمیں متعارف کر ائی جائیں تاکہ صنعتکار اپنی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کر سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گجرات کے صنعتی شعبوں، خصوصاً فین، فرنیچر،، پاٹری،پی وی سی پائپس ، زراعت ، پری کاسٹ اور دیگر ایس ایم ای صنعتوں کو جدید مشینری، ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اور ورکنگ کیپیٹل کیلئے آسان مالی معاونت فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ اس سے نہ صرف برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے ۔وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان نے یقین دلایا کہ چیمبرز آف کامرس اور ٹریڈ ایسوسی ایشنز کی سفارشات کو پالیسی سازی میں شامل کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...