سیالکوٹ:انتظامیہ ایل پی جی کی قیمت کنٹرول کرنے میں ناکام

 سیالکوٹ:انتظامیہ ایل پی جی کی قیمت کنٹرول کرنے میں ناکام

420روپے کلو فروخت،ناجائز منافغ خوروں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی:شہری

سیالکوٹ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلعی انتظامیہ ایل پی جی سرکاری ریٹ پر فروخت کرانے میں ناکام ، مختلف علاقوں میں ایل پی جی 420روپے کلو فروخت ہونے لگی ، ضلعی انتظامیہ کی تمام تر کارکردگی فوٹو سیشن تک محدود ہو کر رہ گئی ۔ ضلعی انتظامیہ اور پیرا فورس کی ناکامی کے باعث کیپٹل روڈ، رنگ پورہ روڈ، کینٹ، خادم علی روڈ، فتح گڑھا ،حاجی پورہ، چرچ روڈ، گوہد پور ، مراد پور کے علاوہ سیالکوٹ، ڈسکہ، پسرور،سمبڑیال و گردونواح مین ایل پی جی سرکاری نرخوں پر فروخت کرانے کے تمام دعوے بے معنی ثابت ہوگئے ہیں ایل پی جی 420روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے جس سے مہنگائی کے ستائے ہوئے شہری دوہرے عذاب کا شکار ہیں۔ منافع خور عناصر کھلے عام سرکاری نرخوں کی دھجیاں اڑارہے ہیں جبکہ متعلقہ افسر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی تمام تر کارکردگی صرف فوٹو سیشن ،نمائشی چھاپوں اور کاغذی کارروائیوں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے جبکہ عملی طور پر ناجائز منافع خوروں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر قیمتوں کو کنٹرول نہ کیا گیا تو عوام کا انتظامیہ پر اعتماد مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ،کمشنر گوجرانوالہ محمد علی، ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق سے نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...