لالہ موسیٰ:قتل یا حادثہ ، 2نوجوانوں کی موت معمہ بن گئی
نہر سے ملنے والوں لاشوں بارے ریسکیو 1122اور پو لیس کے موقف میں تضاد پو لیس نے مظہر اور شاہ میر کی موت کو ٹر یفک حادثہ ،ریسکیو نے قتل قرار دیدیا
لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا )قتل یاحادثہ ،2 نوجوانوں کی موت پر ریسکیو ادارے اور پولیس کی متضادخبریں، اطلاعات کے مطابق ریسکیو عملہ کو اطلاع ملی کہ نہراتووالہ سے نکلنے والے سوئے میں 2نعشیں تیررہی ہیں ،ریسکیو 1122کے عملہ نے نعشوں کو نکالا تو ابتدائی مشاہدہ میں ایک نوجوان کے سرپر فائر نگ کانشان تھاجبکہ دوسرے کے سرپر تیزدھارآلے سے زخم کانشان تھا لیکن پولیس ترجمان کی طرف سے واقعہ کو ٹریفک حادثہ قراردے دیا گیا،پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت بلال مظہر اور شاہ میر کے نام سے ہوئی جوموٹر سائیکل پر سوار ہو کر اتو والہ سے جوڑا کی جانب جا رہے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments