تتلے عالی میں ووکیشنل ٹریننگ سنٹر قائم نہیں ہوسکا

تتلے عالی میں ووکیشنل ٹریننگ سنٹر قائم نہیں ہوسکا

علاقہ مکینوں کی جانب سے 4ایکڑ اراضی بھی مہیا کی گئی لیکن عملدرآمد نہ ہوسکا

تتلے عالی(نامہ نگار ) تتلے عالی میں ووکیشنل ٹریننگ سنٹر قائم نہیں ہوسکا۔ ملت ویلفیئر فاؤنڈیشن اور مکینوں کی جانب سے بچوں کے بہتر مستقبل اور ہنر مند ی کی تعلیم کیلئے پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل لاہور کو تتلے عالی میں ٹریننگ سنٹر کے قیام کیلئے 4ایکڑ رقبہ کی نشاند ہی کرکے باقاعدہ رقبہ کی فرد بھی مہیا کر دی تھی ، اس کے باوجود ٹریننگ سنٹر کا قیام عمل میں نہیں لایا جاسکا جس کی وجہ سے تتلے عالی کے بچے بے روزگار پھر رہے ہیں اور جرائم کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ملت ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدررانا علی حسن،جنرل سیکرٹری شاہد جاوید، فیاض ایم سہوترا نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ مذکورہ رقبہ کو اپنے کنٹرول میں لے کر اس کی چار دیواری کا بندوبست کرے اور بلڈنگ کی تعمیر کیلئے فنڈز کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...