چیمبر الیکشن ‘شیڈول کی متنازع شق پر عملر آمد روکنے کا حکم

چیمبر الیکشن ‘شیڈول کی متنازع شق پر عملر آمد روکنے کا حکم

ڈی جی ٹی او نے سیکرٹری کو 21جولائی کو ریکارڈ کے ہمراہ اسلام آباد طلب کر لیا

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات کے حوالے سے دائر کی گئی اپیل پر ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشنز اسلام آباد نے اہم عبوری حکم جاری کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل کی جانب سے جاری کردہ انتخابی شیڈول کے متنازع حصے پر عملدرآمد عارضی طور پر روک دیا۔یہ اپیل چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے متفقہ فیصلے اور منظور شدہ ریکوزیشن کی مبینہ خلاف ورزی کے خلاف دائر کی گئی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایگزیکٹو کمیٹی نے واضح طور پر فیصلہ کیا تھا کہ ایسوسی ایٹ کلاس کے انتخابات پہلے جبکہ کارپوریٹ کلاس کے انتخابات بعد میں منعقد کئے جائیں گے تاہم سیکرٹری جنرل کی جانب سے اس کے برعکس شیڈول جاری کیا گیا۔ انتخابی شیڈول جاری کرنے سے قبل چیمبر کے لیگل ایڈوائزر نے اپنی رائے میں واضح کیا تھا کہ سیکرٹری جنرل کو ایگزیکٹو کمیٹی کے متفقہ فیصلے میں کسی قسم کی تبدیلی کرنے کا اختیار حاصل نہیں اور ایگزیکٹو کمیٹی کے منظور شدہ فیصلے پر ہی عملدرآمد ہونا چاہیے ۔ ڈی جی ٹی او نے ابتدائی سماعت کے بعد اپنے عبوری حکم میں انتخابی دنوں سے متعلق جاری کردہ شیڈول پر عملدرآمد روک دیا جبکہ انتخابی عمل کے دیگر انتظامی مراحل حسبِ سابق جاری رہیں گے ۔ مزید برآں ڈی جی ٹی او نے سیکرٹری جنرل کو 21 جولائی کو تمام متعلقہ ریکارڈ کے ہمراہ اسلام آباد طلب کر لیا تاکہ تمام حقائق، قانونی نکات اور متعلقہ دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد قانون کے مطابق فیصلہ کیا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...