نکاسی آب کیلئے دوسرے شہروں سے مشینری گوجرانوالہ پہنچا دی گئی
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈی جی واسا طیب فرید نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کے دوران شہری علاقوں میں بارشی پانی کی فوری نکاسی اور اربن فلڈنگ سے بچاؤ کیلئے حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے۔
ضلعی انتظامیہ اور واسا کی مشترکہ کاوشوں کے تحت شہر کے مختلف نشیبی علاقوں، اہم شاہراہوں اور حساس مقامات پر نکاسی آب کا عمل تیز کر دیا گیا ،اس مقصد کیلئے نہ صرف مقامی وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں بلکہ پنجاب کے دیگر شہروں کی واسا سے اضافی پمپنگ مشینری اور معاون عملہ بھی گوجرانوالہ پہنچا دیا گیا ہے جس سے بارشی پانی کے فوری انخلا کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments