راہوالی:جی ٹی روڈ پر زیر تعمیر نالے میں رکشہ الٹ گیا

راہوالی:جی ٹی روڈ پر زیر تعمیر  نالے میں رکشہ الٹ گیا

راہوالی(نمائندہ دنیا)چوک شوگر ملز راہوالی پرمیٹرو بس کی بحالی کیلئے جی ٹی روڈ پر پانی کے نکاس کیلئے زیر تعمیر نالہ میں رکشہ الٹ گیا، 2 خواتین اور ڈرائیور کو لوگوں نے نکالا۔

نالے کے ساتھ حفاظتی انتظامات نہ ہونے سے شہریوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہوگئے ، اس سے قبل بھی موٹر سائیکل سوار اور گاڑیاں الٹ چکی ہیں اورسوار زخمی بھی ہوئے ہیں ، جی ٹی روڈ کے ساتھ ساتھ پانی کے نکاس کیلئے چار سے پانچ فٹ گہرا نالہ سریوں کی مدد سے تعمیر کیا جارہا ہے جو چوک شوگر ملز تک پہنچ چکا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...