پیپلز پارٹی ہی کشمیری بھائیوں کے حقوق کی محافظ:رہنما
ایل اے 35جموں 2سے پیپلز پارٹی کا امیدوار کامیاب ہوگا :ودود حسن ڈا ر ودیگر
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )آزاد کشمیر میں انتخابات کے حوالے سے حلقہ ایل اے 35 جموں 2 میں الیکشن کے سلسلے میں پیپلز سیکرٹریٹ میں مشاروتی اجلاس زیر صدارت صدر پیپلز پارٹی سٹی میاں ودود حسن ڈار ہوا، جنرل سیکرٹری سٹی خالد حسین باجوہ نے ایجنڈا پیش کیا انتخابات کے حوالے سے سنٹرل پنجاب کی طرف سے گوجرانوالہ ڈویژن میں بنائی گئی کمیٹی کے ممبر سابق ایم پی اے میاں سعود حسن ڈار نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں ایل اے 35 جموں 2 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار آصف گجر موترہ کی جگہ انکے نمائندے رانا مقصود اور سابق ٹکٹ ہولڈر ایل اے 35 جموں 2 ڈاکٹر اقبال مجددی نے بھی خصوصی شرکت کی اجلاس میں سٹی پیپلز سیکرٹریٹ 25A ڈار ہا ئوس سیٹلائٹ ٹا ئو ن گوجرانوالہ کو الیکشن سیل بنایا گیا جہاں روزانہ کی بنیاد پر تمام پارٹی کے عہدیدار اپنی اپنی رپورٹ جمع کرائیں گے ۔اجلاس میں قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایل اے 35 جموں 2 سے پیپلز پارٹی کا امیدوار کامیاب ہوگا ،پیپلز پارٹی ہمیشہ سے ہی کشمیری بھائیوں کے حقوق کی محافظ ہے ،سب مل کر مستحکم خوشحال اور ترقی یافتہ آزاد کشمیر کیلئے پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں، 27 جولائی کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments