حاجی امجد سلیم نے شعیب بٹ کو ڈی سی کالونی کی صدارت کیلئے نامزد کر دیا
راہوالی(نامہ نگار)ڈی سی کالونی سوسائٹی کے صدر اور فاؤنڈر گروپ کے قائد حاجی امجد سلیم بٹ نے ساتھیوں سمیت چیمبر آف کامرس گوجرانوالہ کے سابق صدر، سابق چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز گیپکو شعیب بٹ کو ڈی سی کالونی سوسائٹی کے ہونے والے الیکشن 2026 تا 2029 کیلئے اپنی جگہ صدر کا امیدوار نامزد کردیا۔
یہ اعلان انہوں نے شعیب بٹ کی طرف سے مقامی ریسٹونٹ میں 200سے زائد سوسائٹی رہائشیوں اور دوست احباب کے اعزاز میں ظہرانے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ شعیب بٹ مخلص اور عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والے رہنما ہیں جن کی کامیابی کیلئے ہر طرح کی حمایت کرینگے۔ شعیب بٹ نے کہا کہ وہ اعتماد پر پورا اتریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments