اے سی وزیر آباد کا چناب کے حفاظتی بندوں ،پانی کے بہائو کا جائزہ
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ نے دریائے چناب، حفاظتی بندوں اور ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا اور پانی کے بہاؤ، حفاظتی انتظامات اور ممکنہ سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسر وں نے دریائے چناب میں پانی کی موجودہ سطح، حفاظتی بندوں کی حالت اور فلڈ ایمرجنسی کے حوالے سے کئے گئے انتظامات پر بریفنگ دی۔اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ دریائے چناب کی صورتحال پر 24 گھنٹے کڑی نظر رکھی جائے اور پانی کے بہاؤ میں کسی بھی غیر معمولی اضافے کی صورت میں فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments