حافظ آباد :ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق
موت دوران آپریشن ہارٹ اٹیک سے ہوئی :ڈاکٹر ، احتجا ج پر ہسپتال سیل
حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )کسوکی روڈ پر ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ نجی سرجری کلینک پر نسرین دختر محمد یونس سکنہ مدینہ کالونی کو مبینہ طور پر رسولیوں کے آپریشن کے لئے لایا گیا جہاں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کی وجہ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ ڈاکٹر کے مطابق خاتون کو دوران آپریشن ہارٹ اٹیک ہواجو جاں لیواثابت ہوا ،اس لئے اسکی کوئی غفلت اور لاپروائی نہیں ۔دوسری جانب متوفیہ کے ورثا کے احتجاج کے بعد مذکورہ کلینک کوسیل کردیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments