کوٹ اسحاق میں نجی ہسپتال میں چوری پولیس سی سی ٹی وی حاصل نہ کر سکی
لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار، نمائندہ خصوصی )کوٹ اسحاق میں نجی ہسپتال میں چوری کی واردات، عالم چوک پولیس 8روز بعد سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل نہ کر سکی۔
بتایا گیا ہے کہ حافظ آباد روڈ کوٹ اسحاق میں چوروں نے جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر عبید اﷲ گوہر کے الحسین ہیلتھ کیئر ہسپتال میں چھت کے ذریعے داخل ہو کر اے سی، پنکھے ، ڈیڑھ لاکھ روپے اور پاسپورٹ چوری کر لئے تھے ۔ ڈاکٹر عبید اﷲ نے سی پی او ڈاکٹر غیاث گل سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments