وزیر داخلہ نے نظام کی ناکامی کا اعتراف کر لیا :جماعت اسلامی

وزیر داخلہ نے نظام کی ناکامی کا اعتراف کر لیا :جماعت اسلامی

پٹرول لیوی پر بھتہ ٹیکس کیخلاف 7اگست کو سڑکیں بند کر دینگے :ضلعی ناظمہ

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ کی ناظمہ نازیہ عبد الستارنے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے موجودہ نظام کی ناکامی کا اعتراف کر لیا،پٹرول لیوی بھتہ ٹیکس کی ظالمانہ وصولی کے خلاف پورے ملک میں 7 اگست کو احتجاج اور سڑکیں بند کی جائیں گی، ملک میں مہنگائی، بیروزگاری، بدعنوانی اور بدانتظامی کے مسائل میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ نوجوانوں میں بڑھتا ہوا غصہ حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تہمینہ عارف،فرح اکرم، فاطمہ عبدالستار اور قدسیہ شاہین سیکرٹری اطلاعات ضلع گوجرانوالہ بھی ہمراہ تھیں ، نا زیہ عبد الستارنے کہا کہ اگر حکمرانوں نے ماضی کے تلخ تجربات اور اپنے اردگرد بدلتے ہوئے حالات سے سبق حاصل نہ کیا تو ان کیلئے اقتدار میں رہنا مشکل ہو جائے گا، عوام اب روایتی وعدوں اور کھوکھلے نعروں سے مطمئن نہیں ہونگے بلکہ اپنے حقوق کے حصول کیلئے ہر سطح پر آواز بلند کرینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...