انچارج پیرا فورس ڈسکہ ناقص کارکر دگی پر تبدیل

انچارج پیرا فورس ڈسکہ ناقص کارکر دگی پر تبدیل

دکانداروں کا عائشہ سیف کے ساتھ موجود عملہ کو بھی تبدیل کرنے کا مطالبہ

موترہ(نامہ نگار)ڈسکہ میں انفورسٹمنٹ انسپکٹر انچار ج پیرا فورس کو ناقص کارکردگی پرتبدیل کردیاگیا۔ ڈسکہ میں تقریباََگزشتہ ایک سال سے تعینات انفورسٹمنٹ انسپکٹر انچارج پیرا فورس ڈسکہ عائشہ سیف کو گزشتہ روز تبدیل کردیا ، انفورسٹمنٹ انسپکٹر انچارج پیرافور س کی کارکردگی صرف گاڑی میں بیٹھ کر فوٹو سیشن تک محدود تھی تجاوزات مافیا کو کھلی چھٹی دی ہوئی تھی جس کی وجہ سے تجاوزات مافیا نے سڑکوں بازاروں میں قبضہ جمایاہواتھا، ناجائز منافع خور وں کیخلاف ان کی گرفت بھی کمزور تھی اگر کوئی بھی شہری انفورسٹمنٹ انسپکٹر انچارج پیرا فورس ڈسکہ کو شکایت کرتاتو ایک کان سے سن کر دوسرے نکال دیتی تھیں۔ انفورسٹمنٹ انسپکٹر انچارج پیرافورس کی سرپرستی میں پیرافورس کے عملہ نے د کانداروں اور ریڑھی بانوں کا جینا محال کیاہواتھا، د کانداروں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ انفورسٹمنٹ انسپکٹر انچارج پیرافورس کیساتھ جو عملہ تھا اس کو بھی تبدیل کیاجائے ،کوئی بھی د کاندار ان کے ظلم سے محفوظ نہیں ، اگر کوئی د کاندار انہیں مفت سامان نہ دے تو اس کا سامان ضبط کرکے لے جاتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...