بارش سے انڈر پاسز ، نشیبی علاقے ، گلی محلے پھر زیر آب
سول ہسپتال روڈ، سیالکوٹ روڈ، جناح سٹیڈیم کے اطراف پانی جمع ، ٹریفک متاثر
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ شہر اور گردو نواح میں ہونے والی بارش سے شہر کے نشیبی علاقے اور گلی محلے ایک بار پھر زیر آب آگئے ، بارش سے شہر کے تینوں انڈر پاسز شمسی انڈر پاس، حیدری انڈر پاس اور نگار چوک انڈر پاس پانی سے بھر گئے جبکہ اندرون شہر کی تمام شاہراہیں بھی پانی میں ڈوب گئیں ، سول ہسپتال روڈ، سیالکوٹ روڈ، کمشنر روڈ، ڈی سی روڈ، پسرور روڈ، گل روڈ پر کئی فٹ پانی جمع ٹریفک کی روانی متاثر رہی ۔ گوجرانوالہ میں مون سون بارشوں کا سلسلہ چند روز وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوگیا ، اتوار کے روز بارش چند گھنٹے ہوئی لیکن شہر کے تینوں انڈر پاسز پانی سے بھر د ئیے ، بارش سے سول ہسپتال روڈ، سیالکوٹ روڈ، جناح سٹیڈیم کے اطراف، کمشنر روڈ، ڈی سی روڈ، پسرور روڈ، گل روڈ، مین جی ٹی روڈ، حافظ آباد روڈ، ماڈل ٹاؤن، پیپلز کالونی سمیت شہر کے نشیبی علاقے اور گلی محلے زیر آب آگئے ، جی ٹی روڈ پر بارش کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی، شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں بارش کے پانی بند ہوتی رہیں جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments